9 اکتوبر، 2024، 8:02 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85623208
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ، شہیدوں کی صف میں ایک اور صحافی کا اضافہ، صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک 176 نامہ نگار شہید

تہران/ ارنا- غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر صیہونیوں نے بمباری کرکے ایک اور نوجوان صحافی کو شہید کردیا۔

جبالیا کیمپ پر صیہونی فضائیہ کی بمباری میں محمد الطنانی شہید ہوگئے جو الاقصی چینل کے لئے رپورٹنگ اور فوٹوگرافی کرتے تھے۔ صیہونیوں کے اس حملے میں مزید 3 صحافی زخمی بھی ہوئے۔

غزہ کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ محمد الطنانی کی شہادت سے، غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ غزہ پٹی پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے ایک دن کے لئے بھی نہیں رکے ہیں اور غاصب فوجی ہر بہانے سے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غزہ کے شمال میں واقع 3 ہسپتالوں کو الشفا ہسپتال کی طرح تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ادھر بیت حانون، بیت لاہیا اور جبالیا کیمپوں کو بھی مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا گیا اور صیہونی فوج ان علاقوں تک اشیائے خورد و نوش پہنچنے نہیں دے رہی ہے۔

غاصب فوج نے کمال عدوان ہسپتال تک جانے والے تمام راستوں پر بھی گولہ باری کی ہے اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونیوں نے اس ہسپتال کے سربراہ سے 24 گھنٹے کے اندر ہسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .